مردان سے جہاں پیناڈول ٹیبلٹس کی بلیک میں فروخت جاری تھی شہریوں کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرکے زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانے عائدکردیا اے سی عائشہ طاہر کا کہنا ہے کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی
مردان (نمائندہ رفاق باچہ) تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو پیناڈول ٹیبلٹس کی بلیک پر فروخت ہونے کی شہریوں کی شکایات موصول ہوئی ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر کااے اے اسی جنید خالد اے اے سی براق اعوان کے ہمراہ مردان کےمختلف میڈیسن پلازوں کا دورہ، کرکے پیناڈول ٹیبلٹس کی موجودگی، مصنوعی قعلت پیدا کرنے اور شہریوں سے مقررہ قیمت سے زائد وصولی کرنے ، ٹیبلٹ کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قعلت پیداکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کی تاہم مالکان کو مقرر کردہ ریٹ پر فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات کی اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر نے میڈیا کو بتایا کہ اگر عوام تعاون کریں تو کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھانے کی جرات نہیں کر سکتے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی









