چشتیاں(زبیر سلیم)چشتیاں ڈہرانوالا روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار حادثات معمول بن گئے انتظامیہ بے بس دکھائی دے رھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چشتیاں سے ڈہرانوالا روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے اس روڈ پر کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں آئے روز حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے اور روڈ کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے دھول مٹی سے آنے جانے والے سٹوڈنٹس چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی آنکھوں کا ستیاناس کر دیتے ہیں مٹی کے زروں کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی چلی جانے کا بھی خطرہ لاحق ہو رہا ہے اور شہری سانس کی بیماریوں کے ساتھ مہروں کے مرض میں بھی مبتلا ھو رھے ھیں اگر اس روڈ کو وقت پر تعمیر نہ کیاگیا تو آئے روز ایکسیڈنٹ ہوتے رہیں گے علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او،بہاولنگر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے روڈ کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے









