چشتیاں پنجاب فارمیسی پر ڈکیٹی واردات کے دوران شہید ھونے والے محمد پرویز کو سپردِ خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار
چشتیاں فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال پر دن 2 بجے تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ورثا کی جانب سے میت ختم نبوت چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کر کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ملزمان کو فلفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا مظاہرے میں سیاسی ، سماجی ، عوامی حلقوں کی بھرپور شرکت اور چشتیاں آئے روز ڈکیٹی کی وارداتوں پر عدم تحفظ کا اظہار چوھدری محمد جمیل ایم پی اے صوفی محمد اکرم نے پولیس سے مزاکرات کرنے کے بعد احتجاج ختم کیا مرحوم کی نماز جنازہ سینٹرل پارک چشتیاں میں ادا کی گئی
نماز جنازہ میں فارمیسی ایسوسی ایشن چشتیاں کے عہدیداران و ممبران سمیت ڈویژنل پریزیڈنٹ حافظ انعام الحق گورائیہ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ مرزا عمران قدیر بیگ کی شرکت اس موقع پر ڈویژنل پریزیڈنٹ حافظ انعام الحق گورائیہ نے کہا کہ پولیس ملزمان کو فلفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے ورنہ احتجاج کی کال دوبارہ دی جائے گی اور اس ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں دیا جائے گا










