یونین آف جرنلسٹس(PFUJ)کے سرپرست آعلیٰ سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمد مستانہ سہروردی کا کہنا ہے تحصیل چشتیاں کی تمام صحافی برادری کو ایک جھنڈے تلے متحد کرنا انکا مشن ھے

چشتیاں(محمد ریحان حنیف سے) چشتیاں یونین آف جرنلسٹس(PFUJ)کے سرپرست آعلیٰ سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمد مستانہ سہروردی کا کہنا ہے تحصیل چشتیاں کی تمام صحافی برادری کو ایک جھنڈے تلے متحد کرنا انکا مشن ھے ہم نے اپنے قلم اور زبان کو بھلائی کے راستے پر استعمال کرنا ہے تمام اخبار نویس جن کی خدمات دہائیوں پر محیط ھے اور نوجوان صحافی جو خدمت کے جذبے سے اس شعبے سے وابستہ ہوئے ہیں ان سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چشتیاں یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں میراحمد مستانہ سہروردی کا مزید کہنا تھا ہم آسانیاں تقسیم کریں گے راستے سے کانٹوں کو ہٹائیں گے۔تمام صحافی برادری آگے آئے اور ایک جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں۔ہم کھلے دل سے دعوت دیتے ھیں.اس موقع پر صدر عامر شہزاد جٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان جمیل،محمد احمد رفیق،ابوبکرچوہدری،شیخ علی اور دیگر صحافی ساتھی بھی موجود تھے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں