چشتیاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا ڈرائیور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگا آئے روز کسی نہ کسی سرکاری اہلکار کو بلیک میل کر کے مال کمانے میں مصروف تھا تفصیلات کے مطابق محمد ارشد نامی ڈرائیور جس پر ایک شہری نے درخواست گزاری کہ مبینہ طور پر اس کی جوائننگ رپورٹ اور اس کا ایک محکمہ میں ایک ھی جگہ پر پچھلے کئی سالوں سے تعیناتی افسران کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں جب موصوف کو انکوائری کے لئے بلایا گیا تو محکمہ صحت کی کالی بھیڑیں بھی سفارش کرنے کے لئے سی ای او ہیلتھ آفس پہنچ گئیں جس کو سکرین پر واضح دیکھا جا سکتا ھے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ھے کہ اس طرح کی کالی بھیڑوں کو باہر نکالنا ھو گا کیونکہ محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈی ایچ او نے کسی عطائی کو پکڑنا ھو یا کسی آر ایچ سی کو چیک کرنا ھو تو موصوف پہلے سے اطلاع دے کر اپنی حرام کی روزی کو حلال کرنے کی کوشش کرتا ھے اس کی بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے بہت سے ثبوت ھونے کے باوجود اپنی سیٹ پر جمان ھے اس کی شفاف انکوائری کی جائے گی اور قانون کے مطابق سزا دیتے ھوئے اس کا تبادلہ فلفور کیا جائے شہریوں کا کہنا ھے کہ اس کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی درخواست گزاری جائے گی اس کی بلیک میلنگ اور کرپشن کو ثابت کرتے ھوئے قانونی کاروائی کی جائے گی
