چشتیاں جہاں بلدیہ چشتیاں کی غفلت ولاپرواہی کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آیا ھے مین شہر کے وسط میلادچوک ،بخاری چوک ،ریل بازار میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے زھریلے دھویں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ھے اور سموگ ایکٹ کو بلدیہ ملازمین نے دھوئیں میں اڑا کے رکھ دیا بلدیہ چشتیاں کی غفلت و لاپرواہی کے سبب متعدد انسانی زندگیاں داؤ پر لگنے کے ساتھ تاجروں کے لاکھوں روپے کے سامان کو آگ لگنے کا خدشہ بڑھنے لگا پورا سچ نے ناکہ اس کی نشاندھی کی بلکہ موقع پر پانی ڈلوا کر آگ کو بجھاوا دیا تیز ھوا کے باعث تاجروں کا مالی نقصان ھو سکتا تھا بلدیہ چشتیاں کو حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی مشینری دی گئی ہے جو کہ روڑ پر چلتی پھرتی تو دکھائی دیتی ھیں لیکن صفائی ستھرائی کی صورتحال جوں کی توں ھے مزید یہ کہ بلدیہ چشتیاں کی جانب سے کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں میں ماہانہ لاکھوں روپے پٹرول کے بل ڈال دیے جاتے ھیں لیکن کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دی جاتی ھے مذکورہ روڑ افسران خاموش ھیں جبکہ میڈیا کی جانب سے نشاندھی کے باوجود کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات سمیت نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی سے از خود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔









