بہاولنگر مین ہائی وے روڑ چشتیاں منڈی مدرسہ کے قریب پٹرول سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق (عمر فاروق آرائیں نمائندہ خصوصی پورا سچ نیوز) بہاولنگر مین ہائی وے روڑ منڈی مدرسہ کے قریب بستی ظہر آباد کے پاس ایک پیٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا حادثہ ایک رکشہ اچانک سے سامنے آنے کی وجہ سے پیش آیا ٹینکر ڈرائیور رکشے کو بچانے کی کوشش میں ٹینکر کو کنٹرول نہ کر سکا اور ٹینکر آوٹ آف کنٹرول ہوکر روڑ کے درمیان الٹ گیا. موقع پر ریسکیو ٹیم کے نوجوان ڈراؤن کیمرے کی مدد سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد اپنا کام بڑی دلیری سے سرانجام دے رہے ہیں ابھی نوجوان کرین cvi کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔










