خبر شامل کرتے ہیں چشتیاں سے جہاں رمضان پیکج کے حوالے سے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا کا دعویٰ دھرے کا دھرہ بزرگ خواتین کی تزلیل جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان پیکج کے حوالے سے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے جہاں بزرگ شہریوں سمیت سینکڑوں خواتین کی تزلیل ھو رھی ھے وھی پر چشتیاں حسین کالونی یوٹیلیٹی سٹور انچارج نے اپنی ھی پالیسی بنا لی کہ مفت آٹے کے حصول کے لئے پہلے دو سو روپے کی خریداری کرنا ھوگی تب جا کے مفت آٹا ملے گا جبکہ شہریوں کا کہنا ھے کہ 8070 پر میسج میں کہیں نہیں لکھا کہ 200 روپے کی خریداری ضروری ھے اس من گھڑت پالیسی کی وجہ سے گھنٹوں لائن میں لگے مفت آٹا کی امید لئے پیسے نہ ھونے کی وجہ سے خواتین کو خالی ہاتھ جانا پڑا جب میڈیا ٹیم نے انچارج یوٹیلیٹی سٹور سے موقف لینے کی کوشش کی تو انچارج یوٹیلیٹی اسٹور آپے سے باہر ھو گیا موقع پر موجود صحافی نے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد عامر سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن نہیں جس میں خریداری کی شرط ھو موقع پر موجود شہریوں نے بھی تصدیق کی کہ مفت آٹے کے لئے کم از کم 200 کی خریداری کرنی پڑتی ھے عوامی سماجی حلقوں سمیت شہریوں نے ڈی سی او بہاولنگر سے اپیل کی ھے کہ حسین کالونی یوٹیلیٹی سٹور انچارج کو فلفور تبدیل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا جائے









