چشتیاں ( محمّد ریحان حنیف )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( CUJ) کے صدر عامر شہزاد جٹ, جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان جمیل, چشتیاں الیکٹرانک میڈیا پریس کلب کے سر پرست اعلی ابوبکر چودھری, جنرل سیکرٹری محمد احمد رفیق, سئنیر صحافی شیخ محمد علی ظفر (اے آر وائی) نے ڈاہرانوالہ کے معروف صحافی ونو منتخب سر پرست اعلی چشتیاں یونین آف جرنلسٹس میاں میر احمد مستانہ سہروردی کو مبارکباد پیش کی , مستانہ ہاؤس ڈاہرانوالہ میں خوشگوار ملاقات کے دوران نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے سرپرست اعلی میاں میر احمد مستانہ کا کہنا تھا کہ چشتیاں یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود و حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے صحافی بھائی ہماری ماتھے کا جھومر ہیں انشاءاللہ تمام کارکنان ملکر چشتیاں یونین آف جرنلسٹس کے لیے بہتر اقدامات اٹھائیں گے