مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر کا جلالپورپیروالا کا دورہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت مختلف اداروں کا سرپرائز وزٹ کیا پنجاب میں عوامی ریفارمز اور مہنگائی کے خاتمے کےلیے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی بھر پور کوشش کررہے ہیں

جلالپور پیر والا (ملک مزمل سے)
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر کا جلالپورپیروالا کا دورہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت مختلف اداروں کا سرپرائز وزٹ کیا پنجاب میں عوامی ریفارمز اور مہنگائی کے خاتمے کےلیے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی بھر پور کوشش کررہے ہیں دورے کے بعدمیڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر کا جلال پورپیروالا کا دورہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ،ٹیکنکل کالج اور تحصیل کمپلیکس کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کو چیک کیا مریضوں کی عیادت کی اور لوگوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹراما سنٹر سمیت جلالپورپیروالا کے تمام مسائل ترجحاتی بنیادوں پر حل کرائیں گے نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سزا مل چکی ہے تمام لاشوں کی ایک ماہ کے اندر تدفین کردی جائے گی اور ان کا ڈیٹا نادرا کو فراہم کیا جائے گا نشتر ہسپتال کو سوچ سے بھی زیادہ فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں ن لیگ کی طرف سے پنجاب میں جلد پرویز الٰہی حکومت کے خاتمے کے دعوے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو خود الیکشن چاہتے ہیں اگر عمران خان کہیں گے تو ایک گھنٹے میں چوہدری پرویز الٰہی حکومت چھوڑ دیں گے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں