فقیروالی سے ایف ایس سی پری میڈیکل کی طلبہ (عروج فاطمہ) نے 1084 نمبر حاصل کرکے بہاولپور بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ہارون آباد کے پس ماندہ ترین علاقے فقیروالی سے ایف ایس سی پری میڈیکل کی طلبہ نے 1084 نمبر حاصل کرکے بہاولپور بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہارون آبادکے پسماندہ ترین علاقے فقیروالی کی ہونہار طالبہ عروج فاطمہ نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 1084 نمبر حاصل کر کے بہاولپور بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کرلی طالبہ نےایف ایس سی میں بورڈ ٹاپ کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا.عروج فاطمہ کے والدین متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئرمیں درجہ چہارم کے ملازم ہیں طالبہ کا کہنا ہے کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے یہ میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت اور میری کوشش کا نتیجہ ہے .ادارے کے پرنسپل ساجد محمود کا کہنا ہے کہ عروج فاطمہ نے محدود وسائل کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقے اور ادارے کا نام روشن کر دیا جو ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے.سوشل میڈیا پر طالبہ کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے.

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں