بہاولنگر یوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ تھے پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر شفیق احمد اور اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم (رحمۃ اللّٰہ علیہ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان کے ارشادات کی روشنی میں ملک کو منظم اور جدید فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ، اس موقع پر بچوں نے وفاق کی نمائندگی اور تمام صوبوں کی ثقافت کے تناظر میں ٹیبلو پیش کئے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر بھی کیں۔اس موقع پر طلباء وطالبات ، اساتذہ اور مہمانوں نے بھی شرکت کی









