چشتیاں: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 44فتح کی طالبہ (سحرش اصغر) نے شان رحمت العالمین کے سلسلے میں منعقد ھونے والے تقریری مقابلے میں تحصیل ،ضلع اور ڈویژن لیول پر پہلی پوزیشن اور صوبائی لیول پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول اور ضلع کا نام روشن کیا

ہے نا اُمید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی
چشتیاں (بیوروچیف پنجاب) جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کا جہاں چک نمبر 44 فتح تعلق رکھنے والی طالبہ سحرش اصغر جو کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 44فتح کی طالبہ نے شان رحمت العالمین کے سلسلے میں منعقد ھونے والے تقریری مقابلے میں تحصیل ،ضلع اور ڈویژن لیول پر پہلی پوزیشن اور صوبائی لیول پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول اور ضلع کا نام روشن کیا

اس ہونہار طالبہ پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 75000 روپے نقد انعام اور تعریفی سند دی گئی
اس موقع پر ہونہار طالبہ نے پورا سچ نیوز کی ٹیم سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ میری کامیابی ہیڈ مسز کلثوم اختر کی محنت اور میرے والدین کی دعاؤوں کا نتیجہ ھے
ھونہار طالبہ کو سیاسی سماجی و عوامی حلقوں سمیت مبارکباد کا سلسلہ جاری ھے
سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے بھی سکول کا وزٹ کرتے ھوئے ھونہار طالبہ کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ ایسے سٹوڈنٹ رول ماڈل ھیں بہاولنگر کا پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن پر آنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے

Share This News With Fiends

چشتیاں: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 44فتح کی طالبہ (سحرش اصغر) نے شان رحمت العالمین کے سلسلے میں منعقد ھونے والے تقریری مقابلے میں تحصیل ،ضلع اور ڈویژن لیول پر پہلی پوزیشن اور صوبائی لیول پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول اور ضلع کا نام روشن کیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں