چشتیاں میں انسدادِ منشیات واک کا اہتمام کیا گیا واک میں ڈی ایس پی سرکل چشتیاں فیاض الحق، ایس ایچ او سٹی راؤ محمد علی، عوامی و سماجی حلقوں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت مرکزی انجمن تاجران رانا محمد اظہر نے اپنی ذیلی تنظیموں کے ہمراہ انسداد منشیات واک میں شرکت واک کا مقصد عوام میں منشیات جیسی لعنت کے بارے میں آگاھی فراہم کرنا تھا اس موقع پر ڈی ایس پی فیاض الحق نے سچ نیوز ایچ ڈی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیشک منشیات کا استعمال اجتماعی معاشرتی برائی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ریاست بڑی تباہی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔


یہی وجہ ہے کہ ہر ریاست اس برائی کے بیخ کنی کیلئے ہر ممکن ذرائع کا استعمال کرتی ہے اور انسان کی دماغی و جسمانی نشوونما کو تباہ و برباد کر دیتا ہے منشیات کا شکار شخص میں صحیح اور غلط کی تمیز ختم ہو جاتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ معاشرے کے لیے ناسور بن جاتا
ْڈی ایس پی فیاض الحق نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا









