وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لائیو مناظرے کی دعوت دے دی

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لائیو مناظرے کی دعوت دے دی

روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے انہوں نے اقتدار میں آتے ہی بھارت سے مذاکرات کی کوشش کی میں بھارت کو بہت اچھے سے جانتا ہوں، میں نے کہا کہ ہمارے درمیان صرف ایک ہی مسلہ ہے وہ ہے کشمیر

آئیں مل بیٹھ کر کشمیر کے مسلے کا پرامن حل نکالتے ہیں، اسے حل کرنے روڈ میپ بناتے ہیں مگر انڈیا اب وہ انڈیا رہا ہی نہیں جسے میں جانتا ہوں کیونکہ انڈیا میں اب نازی اور فاشسٹ آئیڈیالوجی کی حامل حکومت ہے جس نے انڈیا کو ٹیک اور کر لیا ہے وہ آئیڈیالوجی جس کے بانی نازیوں سے متاثر تھے انکی تعریف کیے کرتے تھے

میں نریندر مودی کو ٹی وی پہ لائیو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مسائل کے پہ بات کریں، یہ برصغیر کے ایک ارب سے زائد لوگوں کے لیے اچھا ہے کہ ہم اپنے مسائل بات چیت سے حل کریں نہ جنگ و جدل سے

خان صاحب نے مودی/ بھارت/ آر آر ایس کو جتنا ذلیل کیا ہے شاید ہی کسی نے کیا ہو، ہمیشہ پاکستان کے سر الزامات دھر کر الیکشن میں آسان راستہ ڈھونڈنے والے بھارت اور بالخصوص نریندر مودی و پارٹی کو فروری 2019 سے خان صاحب نے نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ بھارت کے اندر بھی وقت ڈال دیا ہے پاکستان کے نام پہ بیوقوف بننے والی بھارتی قوم کو بھی ہوش آگیا ہے کہ پاکستان پہ الزامات صرف نااہلیوں اور مسائل سے توجہ ہٹانے کا ذریعہ ہے اصل مسائل بھارت میں ہی ہیں اس لیے آج مودی کا پاکستان چورن بکنا بند ہو گیا ہے بھارتی عوام صرف مسائل کا حل چاہتی ہے نہ کہ پہلے جیسے جنگ کی خواہش

بہرحال وہ مودی جس نے 7 سال میں ایک پریس کانفرنس نہیں کی، اسکرپٹڈ انٹرویوز کے علاوہ انٹرویو نہیں دیا، صحافیوں کے سامنے بیٹھنے کی جرات نہیں کر پاتا، ٹیلی پرامٹر کے بغیر بول نہیں سکتا وہ اتنا بیوقوف نہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے سامنے مناظرے کے لیے بیٹھ جائے اور اسکے بعد اسکا حشر بھی نواز شریف جیسا ہو، اس لیے مودی عمران خان سے مناظرے کی غلطی خواب میں بھی نہیں کرے گا.

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں