ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ اعجاز الحق کی اپوزیشن پر کڑی تنقید لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے این آر او لینا ہے جبکہ حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرے
پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ سترسالوں میں اتنی کمزور اپوزیشن نہیں دیکھی جبکہ لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریک صرف این آر او تک محدود ہے اپوزیشن میں شامل جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہ ہے س لئے لانگ مارچ کی کوئی حیثیت نہ ہے اپوزیشن کے سر پر تلوار ٹکی ہوئی ہے کوئی فالودہ کوئی نائی اور کوئی رکشہ اکاؤنٹ کھولے بیٹھا ہے ان اپوزیشن والوں سے اربوں روپے لوٹ مار کے نکلنے والے ہیں جبکہ حکومت کو بھی اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر مہنگائی پہ کنٹرول کرے عوام پر آئے روز مہنگائی کے بمب نہ گرائے آئی ایم ایف حکومت کو منہ میں نہیں ڈالنے لگا۔









