وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام کویلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔
پنجاب میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال
چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف
اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے رواں مالی سال 2 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
2 فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔
پنجاب میں ساڑھے تین برس کے دوران اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
اقلیتی برادریوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
پنجاب کے 40 محکموں میں مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں۔
144 تحصیلوں ، 36 اضلاع اور 9 ڈویژن میں بھی مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن تعینات ہوچکے ہیں۔









