والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں

بہاولنگر (محمد ریاض) ڈپٹی کمشنر کپٹین (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہپ ولیو کا خاتمہ ہمارا عزم ہے

والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 13 دسمبر سے 17 دسمبر کے دوران پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں پولیو مہم کے سلسلہ میں افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا گیا کہ 13 دسمبر سے 15 دسمبر کے دوران پولیو مہم کے موقع پر پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 16 دسمبر سے 17 دسمبر تک کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035 ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126 فکسڈ، اور 1828 موبائل اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے مختلف اداروں کا دورہ کیا صفائی کے انتظامات چیک کیے مریضوں سے میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا-

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں