پاکستان کی معروف ڈینمارک بیس ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی معروف ڈینمارک بیس ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ

ٹیلی نار کے سی ای او سائگو بیریک کے مطابق ٹیلی نار نے میانمار میں بھی اپنے سروسز ختم کردی ہیں اور ٹیلی نار کو تھائلینڈ کی ایک مقامی ٹیلی کام کمپنی کو بیچا جا رہا ہے۔
سی ای او ٹیلی نار نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں موجود کوئی موبائل ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کو خرید کر اپنے ساتھ مرج کرلے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں موبی لنک اور زونگ نے جس طرح ترقی کی اور اپنے صارفین کی ریکارڈ تعداد بنائی اس میں ٹیلی نار ناکام رہا اور اس کو پاکستان میں پہلے جیسا منافع نہیں مل رہا جس پر ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ پچھلے چند مہینوں سے ٹیلی نار نے اپنے ملازمین کو سیلریز بھی ادا نہیں کی۔ جس پر کافی ملازمین پہلے ہی نوکری چھوڑ کر کہیں اور جا چکے ہیں اور اب سی ای او ٹیلی نار نے اپنے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کو کہا ہے کہ وہ غیر ضروری اخراجات اور اشتہارات کو بند کردیں۔
ٹیلی نار نے اپنے بوڑھے ملازمین کو ایک مہینے کے نوٹس پر نوکری سے نکالنے اور ان کو 6 ماہ کی سیلری دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ٹیلی نار نے آئندہ چند ماہ میں پاکستان سے اپنی سروسز ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ موبی لنک یا زونگ ہمارے سسٹم کو خرید کر اپنے ساتھ مرج کرلیں۔
مگر موبی لنک اور زونگ کی اس میں دلچسپی نہیں ہے۔ یوفون کا بجٹ اتنا نہیں ہے کہ وہ ٹیلی نار کو خرید کر آپریٹ کر سکے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبی لنک اور زونگ نے جس طرح اپنے صارفین کو بہترین سروسز، بہترین سگنل اور کم قیمت میں پیکجز دئیے ٹیلی نار اپنے صارفین کو یہ سب دینے میں ناکام رہا اور دن بدن ٹیلی نار کے صارفین کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی تھی تو اس پر ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ایک غیر ملکی ٹیلی کام کمپنی SCO پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں اپنی انویسٹمنٹ کرنے کی اجازت مانگ رہی ہے اور وہ ابتدائی طور پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی سروسز شروع کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبی لنک نے حال ہی میں وارد ٹیلی کام کو اپنے ساتھ مرج کیا ہے تو قانون کے مطابق موبی لنک کو ٹیلی نار اپنے ساتھ مرج کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

اگر زونگ یا یوفون نے ٹیلی نار کو خرید کر اپنے ساتھ مرج نہیں کیا تو ہم SCO کو ٹیلی نار خریدنے اور پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنے کی اجازت اور لائسنس جاری کر دیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ٹیلی نار نے مارچ 2022 تک پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے ٹیلی نار صارفین میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور ٹیلی نار صارفین اپنے موبائل آپریٹر کو دوسرے ٹیلی کام کمپنی پر منتقل کر رہے ہیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں