وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طویل جدوجہد آج اپنے پائیہ تکمیل کو پہنج گئی۔

بہاولنگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دیارِغیر میں بسنے والے پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے قومی سیاست میں انکے کردار کا دروازہ کھول دیا ہے اور تمام خفیہ و اعلانیہ سازشوں کے باوجود حتمی طور پر ‎پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سہیل خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طویل جدوجہد آج اپنے پائیہ تکمیل کو پہنج گئی۔ جس پر قائد عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صادق و امین وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنا وعدہ پورا کیا اور 70 لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا بنیادی حق ان کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔سہیل خان نے مزید کہا کہ حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کرکے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کا دروازہ بند کر دیا ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں