تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا، وزیر قانون راجہ بشارت
لاہور تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدے کے معاملے پر حکومت پنجاب نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل کردیا۔سیٹئرنگ کمیٹی کے آج رات کے اجلاس میں حکومت پنجاب حتمی رپورٹ پیش کرے گی،
معاہدے کے تحت تحریک لبیک کا نام کالعدم تنظیم کی لسٹ سے نکالا گیا، تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کیا گیا۔ معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے رہنماوں اور کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے گئے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے گرفتار افراد کو معاہدے کے تحت رہا کیا، معاہدے کے تمام نکات پر عمل کر دیا ہے، یہ اقدامات ملک کے وسیع ترمفاد عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے، امید ہے حکومت پنجاب کے ان اقدامات کو مثبت انداز میں لیاجائے گا، دوسری جانب سے ایک ذمہ دارانہ طرزعمل سامنے آئے گا۔









