سری لنکا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 45 افراد جاں بحق
سری لنکا اور بھارت کے جنوبی علاقے سيلاب کی زد ميں ہيں جس کے نتیجے میں لينڈ سلائيڈنگ اور ديگر واقعات ميں 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
سری لنکا اور بھارت کے جنوبی علاقے سيلاب کی زد ميں ہيں جس کے نتیجے میں لينڈ سلائيڈنگ اور ديگر واقعات ميں 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر اموات ڈوبنے اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہوئیں جبکہ ايک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں سے سری لنکا کے بہت سے علاقے زير آب آچکے ہيں۔
بارشوں کے باعثث ہزاروں مکانات تباہ ہوئے جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر متاثرين نے رشتے داروں اور امدادی مراکز ميں پناہ لینی پڑی۔
دریں اثناء بھارتی رياست تامل ناڈو بھی سيلاب کی زد ميں ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرديا گيا ہے۔ چنائی شہر کی شاہراہيں دريا کا منظر پيش کر رہی ہيں۔ سبزی فروش نے سرفنگ بورڈ کی مدد سے آڈر سپلائی کیے۔









