افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرینگے

افغان وزیر خارجہ امیر متقی آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرینگے

افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امیر خان متقی کا دورہ پاک افغان تعلقات بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے، دورے میں طالبان کے دیگر سینیئر حکام بھی امیر خان متقی کے وفد میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقات میں باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد افغان نگراں وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشہ ماہ افغانستان کے دورے میں افغان ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں