اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور بحرین کے مابین پارلیمانی سطح پر موجود خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئےاسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے مواقعوں کی نسبت دوطرفہ تجارتی حجم کم ہے۔ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے مابین رابطوں میں فروغ ضروری ہے، اسپیکر
بحرین کے نمائندگان کی کونسل کے اسپیکر کے نومبر میں متوقع دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ یہ دورہ پارلیمانی رابطوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
بحرین اقتصادی و عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، بحرینی سفیر
بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مزید ہنرمند افرادی قوت درآمد کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، بحرینی سفیر









