وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا
پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا،نئی قیمت 137 روپے 79 فی لیٹر مقرر
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ،نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر
مٹی کے تیل کی قمیت میں 10 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ،نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 84 پیسے کا اضافہ،نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا









