بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سرینگر اور لیہہ کو آپس میں ملانے والی ‘روجیلا سرنگ’ پر تعمیراتی کام جاری ہے

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سرینگر اور لیہہ کو آپس میں ملانے والی ‘روجیلا سرنگ’ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
سرنگ 14.5 کلو میٹر طویل ہو گی جسے بھارت کی سب سے طویل زمینی سرنگ اور ایشیا کی سب سے طویل دو طرفہ سرنگ کہا جا رہا ہے جس میں دونوں سمت سے ٹریفک رواں دواں ہو گا۔
اس وقت سرینگر سے لیہہ تک جانے والی سڑک موسم کی خرابی کے باعث کئی کئی ماہ بند رہتی ہے۔سرینگر سے لداخ جانے والی ہائی وے نومبر کے وسط سے آمد و رفت کے لیے بند کر دی جاتی ہے اور سرنگ بننے کے بعد یہ راستہ 12 مہینے تک کھلا رہے گا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں