قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے

قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں