پاکستان کی جانب سے زمینی راستے سے افغانستان کے لئے اشیائے خوردنوش و دیگر امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان سے 13 ٹرک امدادی سامان لے کر طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچے ہیں، یہ امدادی سامان سے لدے ٹرک پاکستانی قونصل خانے نے افغانستان کے مختلف صوبوں کو روانہ کر دیا ہے جہاں افغان حکومت انکو افغان عوام میں تقسیم کرے گی یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سے تین سی ون 30 طیارے بڑی مقدار میں امدادی سامان لیکر افغانستان پہنچے تھے جن میں ادویات، اشیائے خوردنوش، موسمِ سرما کی اشیائے ضروریہ شامل تھیں. پاکستان مستقبل میں بھی برادر ملک افغانستان کی ہر سطح پر امداد جاری رکھے گا، جبکہ پاکستان افغانستان میں امداد کی فراہمی کے لیے عالمی برادری سے بھی مسلسل رابطے میں ہے.
نیشنل سیکرٹ فورس آف پاکستان⚔️🇵🇰🇵🇰









