بچوں کے ساتھ پودا لگانے کا مقصد ایک پودا وہ زمین میں لگاتے ہیں تو ایک اچھائی انکے دماغ میں پروان چڑھتی ہے

بچوں کے ساتھ پودا لگانے کا مقصد ایک پودا وہ زمین میں لگاتے ہیں تو ایک اچھائی انکے دماغ میں پروان چڑھتی ہے۔میڈم صدف سردار
بہاولنگر (محمد ریاض)ہر بشر ایک شجر پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر انکا سپورٹر کارکن بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہر بشر ایک شجر پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر انکا سپورٹر کارکن بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کر رہا ہے یہ پودے ہماری آنے والی نسلوں کو اس بات کا ثبوت دیں گے کہ ہم نے انکے لیے ایک صاف اور سر سبز بہاولنگر چھوڑا ہے۔آج ٹائیگر فورس کے وائس کیپٹن جاوید اقبال لاشاری نے پی ٹی آئی ضلعی صدر میڈیم صدف سردار کے ساتھ انکی رہائش گاہ کے باہر بنے خوبصورت لان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے لیے پودا لگایا جس میں میڈیم صدف سردار کی پوری فیملی نے جس جوش و خروش سے حصہ لیا وہ قابلِ دید تھا۔میڈیم صدف سردار نے کہا بچوں کے ساتھ پودا لگانے کا مقصد ایک پودا وہ زمین میں لگاتے ہیں تو ایک اچھائی انکے دماغ میں پروان چڑھتی ہے۔
کلین اینڈ گرین پاکستان بہاولنگر ہر پل عزم ہمارا صاف سر سبز پاکستان ہمارا

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں