مردان سے ہمارے نمائندے رفاق باچہ کے مطابق ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی مردان کی جانب۔سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ اک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور بلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ہاتھ دھوے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈپٹی منیجر راحت اللہ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں میں ہاتھ دھونے کی عادات کوبہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھانا کھانے سے پہلے اورواش روم استعمال کرنے کے بعد صابن سے 21 سیکنڈ تک ہاتھ دھونا چاہیئے۔واک میں قائد اعظم گروپ آف سکول اینڈ کالجز کے طلباء شریک ہوئے۔سکول کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں۔اپنے کی رویوں میں تبدیلی لانے کے لئے طلباء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔









