بہاولنگر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کلچر ڈے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

بہاولنگر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کلچر ڈے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ورک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں پنجاب کی ثقافت کو روشناس کرایا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے پنجابی کلچرل ڈے منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے خطہ کی ثقافت سے آگاہ کرنا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ 14مارچ کو کلچر ڈے تقریبات میں بھر پور شرکت کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کلچرل ڈے کی مناسبت سے بہاولنگر میں روایتی رقص، ڈھول پرفارمنس، لوک موسیقی اور پنجاب کی دستکاری، ثقافت اور دیہی مناظر کی عکاسی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کہا کہ کلچر ڈے کی مناسبت سے پنجاب کے ثقافتی رنگ نمایاں کرنے کیلئے نوجوان بھر پور انداز میں شرکت کریں.

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں