یوکرائن کی تباہی کی ویڈیوز و تصاویر منظرعام پر



یوکرائن پہ مگرمچھ کے آنسو بہا کر عالمی برادری کو جنجھوڑنے، یوکرائن کی تباہی کی ویڈیوز و تصاویر چپکا کر غم کے مارے ہلکان ہونے اور امن و جنگ بندی کی دہائیاں دینے والو۔

‏اسرائیل کی فلسطین پر بمباری ہو، فلسطینوں کا قتلِ عام و قیدوبند کی صعوبتیں ہوں، فلسطین کے علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ہو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں یوکرائن نے ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیا، یہاں تک کہ اگر اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوامِ متحدہ میں قرارداد پہنچی تو یوکرائن نے کبھی اسرائیلی مظالم کی مذمت نہیں کی بلکہ ہمیشہ اسرائیل کے حق و فلسطین کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

عراق پر امریکا کے دہشتگردانہ اقدات میں تب جبکہ یوکرائن نیٹو کا حصہ بھی نہ تھا اسکے باوجود بھی 2003 میں 7000 یوکرائنی فوجیوں نے امریکہ اور دیگر کے ساتھ مل کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا بہانہ بنا کر ایک خودمختار ریاست عراق پر حملہ کیا. یاد رہے کہ عراق حملے کے وقت یوکرائن 7000 فوجیوں کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا فوجی دستہ تھا۔

عراق پر حملے کے بعد خودمختار ریاست عراق کے جمہوری طور پر منتخب صدر کو پھانسی دے دی گئی اور تقریباً 10 لاکھ سے زائد بے گناہ مسلمان شہید کر دیئے گئے، ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہزاروں بچے یتیم ہوئے اور ایک خوبصورت ملک کو راکھ اور کھنڈرات کا ڈھیر بنا کر رکھ دیا، اس جرم میں یوکرائن برابر کا شریک تھا۔

منافقت کا عالم دیکھیے کہ جب عراق، یمن، شام، افغانستان، برما، بوسنیا اور کشمیر میں لاکھوں، کروڑوں مسلمانوں کا قتلِ عام ہوا تو کسی کو قاتلوں کی مذمت اور پابندیوں کا خیال نہ آیا بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کہہ کر ایک دوسرے کو مزید مضبوط بناتے رہے جبکہ اقوامِ متحدہ سے یورپی یونین تک سب گونگے بہرے بن کر تماشا دیکھتے رہے۔

مگر آج جب یوکرائن کی اپنی حرکتوں، ماضی کے اعمال اور امریکی چمچہ گیری کی وجہ سے یوکرائن پہ روس نے حملہ کیا تو 3، 4 دن میں ہی ساری دنیا روس کے خلاف اکٹھی ہوگئی، اقوام متحد کے دھڑا دھڑ ہنگامی اجلاس، یورپی یونین کی روس کی مذمت کے لیے دنیا سے مطالبے اور یوکرائن کو فنڈز، عالمی میڈیا کی لمحہ بہ لمحہ یوکرائن کے حق میں کوریج، عالمی مبصرین کی جنگ بندی کی تاویلیں، یورپی ممالک کی دورڑیں، یوکرائن کو اسلحے کی فراہمی اور روس کا معاشی بائیکاٹ غرض ہر طرح سے روس کو گرانے کی کوشش لیکن مسلمان ملکوں کی تباہی بربادی پر انکے منہ سے چوں تک نہیں نکلا۔

یوکرائن کے بعد جنگ اب مغرب کا رخ کرے جس جس نے بےگناہ مسلمانوں کو شہید کیا، انکے ملکوں کو برباد کر دیا ان سب کا حساب ہو گا وہ سب اپنا انجام دیکھیں گے اس کی ابتداء یوکرائن سے شروع ہوچکی یے جو انشاءاللہ اب مغرب کو ملیا میٹ کرکے ہی رہے گی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں