بہاولنگر حکومت پنجاب کی ہدایات پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام حیدر اسٹیڈیم ہاکی گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام کے تحت فٹبال ، ہاکی ، بیڈمنٹن ، جیم ، باسکٹ بال ، والی بال ، سکوائش کے کھیل جاری ہیں۔ جس میں معروف سپورٹس مین اور نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر ، تحصیل آفیسر عظمی بشیر نے کہا ہے حیدر اسٹیڈیم میں جاری اوپن سپورٹس سرگرمیوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا نے کہا کہ نوجوان نسل کھیل کے میدانوں کو آباد کریں تاکہ منشیات اور دیگر خرافات سے محفوظ رہ سکیں۔ سپورٹس سرگرمیوں میں نوجوان روزانہ کی بنیاد پر گیمز میں حصہ لیں اس سے شاندار ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔









