ایم کیوایم نے وزیر اعظم کو مشترکہ اجلاس میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو مشترکہ اجلاس میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سے اپنے مطالبات پر بھی بات کی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو ترقیاتی منصوبوں کے مطالبات کی جلد حل کی یقینی دہانی کرائی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اور مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں جاری منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ پنجاب آج ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔









