پاکستانی کرنسی کا بڑا نوٹ گھروں میں ذخیرہ کرنے والے پھنس گئے ہیں، یہ نوٹ جلد اور اچانک ماضی ھو رھا ھے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق معیشت کی تباہ حالی کے بہت سارے اسباب میں ایک 5 ہزار کا نوٹ بھی ھے جو کہ جلد ماضی ھو رھا ھے۔
آئندہ پاکستانی کرنسی کے لیے جو ڈیزائن اور نوٹ زیر غور ہیں ان میں کرپشن و ذخیرے کا بادشاہ 5 ہزار کا نوٹ دیکھائی نہیں دے رھا ھے ۔ حاکم و حکومت جانتے تھے کہ پانچ ہزار والے نوٹ کی شکل میں بہت بڑا سرمایہ گھروں میں ذخیرہ ھو چکا ھے۔ مگر پہلے چور دروازے بند کرنا ضروری تھا ، اب چونکہ چور دروازے تقریباً بند ھو چکے ہیں۔ پانچ ہزار روپیہ کا نوٹ جس کی تبدیلی کے لیے نہ صرف حکومت بہت تھوڑا وقت دے گی۔ بلکہ اس کو ڈالرز میں تبدیل کرنے کا طریقہ کار مکمل قانونی ھو گا۔ بینک سے تبدیل یا جمع کروانے کے لیے بھی شناختی کارڈ کی کاپی لازم قرار پائے گی۔ ماضی قریب میں حکومت پاکستان نے بوجہ کرپشن اور منی لانڈرنگ 5 ہزار والے نوٹ بارے سوچا تھا مگر ذخیرہ اندوز راتوں رات اس کو ڈالرز میں تبدیل کر گئے تھے۔ بڑی کرنسی کے خاتمے بارے ہماری ہمسائیگی میں بھارت ” کامیاب دھماکہ” کر چکا ھے ، اب پاکستان میں بھی ایسا ہی دھماکہ ناگزیر ھے- نئے پاکستانی کرنسی نوٹ کے حتمی ڈیزائن جاری کردیئے گئے ہیں پلاسٹک کرنسی کی بدولت جعلی کرنسی تیار کرنا مشکل ترین ہوگا- جلد ڈیزائن وفاقی حکومت کو ارسال کردیا جائے گا
منظوری کے بعد زیر گردش نوٹوں کی جگہ لیں گے۔ آپ قارئین ملاحظہ فرمائیں کہ آئندہ کرنسی نوٹوں کے خوب صورت رنگ و ڈیزائنوں میں کرپشن و منی لانڈرنگ کا بے تاج بادشاہ 5000 کا نوٹ دیکھائی نہیں دے رھا ھے۔









