6 ستمبر کا دن یوم دفاع پاکستان میری نظر میں
میاں عمران حنیف چیئرمین سچ نیوز ایچ ڈی(پورا سچ عوام تک)
اس میں کوئی شک نہیں کہ بدقسمتی سے ہمارا ملک اس وقت مہنگائی بے روزگاری عالمی وبا کرونا وائرس کی بدولت بہت سے مسائل سے دوچار ہے لیکن یہ بھی خوش آئند امر ہے کہ ملک کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔پاکستان آرمی ہمارے ملک کا واحد منظم ادارہ ہے جس پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنے اس ادارے پر فخر رہا ہے۔پاکستان کے حالات کیسے بھی ہوں پاکستان کی مائیں آج بھی اپنے بچوں کے لئے آرمی کا انتخاب کرتی ہیں اور ہر ممکن کوشش ھوتی ھے کہ اپنا لخت جگر اپنی دھرتی ماں پر قربان ھو
یہ ہوتا ہے کسی ادارے پر اعتماد ہونا۔پاکستان کے ہر ادارے کو اسی طرح قوم کے دلوں میں اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضربِ عضب جیسا آپریشن اور کراچی کو ملک دشمن عناصر سے پاک کرنے جیسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔الحمد اللہ ہماری افواج ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ھے کسی کی اتنی جرت نہیں میرے پیارے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے









