عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا-صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا

عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا-صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا

بہاولنگر(محمد ریاض)تحریک آزادی کشمیر کے سینئر رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے-انکے انتقال پر دل کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر عشر و زکوۃ میاں شوکت علی لالیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر انکی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ چوہدری عابد اور متوقع تحصیل چیئرمین میاں عمر زمان لالیکا اور صوبائی وزیر عشر زکوٰۃ میاں شوکت علی لالیکا کے معاون خصوصی ڈاکٹر مظہر چوہدری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر ہر پاکستانی کو دلی صدمہ پہنچا ہے-ہم مرحوم کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا-انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی بہت بہادر اور نیک انسان تھے ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے کشمیری مسلمانوں کے لیے سید علی گیلانی نے بہت قربانیاں دیں آپ نے ہمیشہ آزادی کی بات کی اور نوجوانوں میں آزادی کے جذبے کو بیدار رکھا-انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی جد و جہد رائگاں نہیں جائے گی اور آپ موت نہیں بلکہ شہادت ہے اور ان کا نام انشاءاللہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہر فورم پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی بات کی ہے۔انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا-

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں