اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں ملک کی معاشی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے۔شفقت اللہ مشتاق
بہاول نگر(محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں ملک کی معاشی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدحسین بھٹی،محمد احمد لالیکا ضلعی کوآرڈینیٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی 164شکایات موصول ہوئیی جن میں سے 131 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔









