بہاولنگر گرین اینڈ کلین پاکستان کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے

بہاولنگر(محمد ریاض)گرین اینڈ کلین پاکستان کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے،درخت صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ سے قبل شجر کاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شفیق احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ سوموار کو بہاولنگر میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ڈھائی کلومیٹر جال والا روڑ بہاولنگر میں پودے لگانے کی سرگرمی منعقد کی جائے گی اس سرگرمی میں ہر شخص بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران اے ڈی سی آر عابد بھٹی،اسٹنٹ کمشنر عثمان بخاری،اسلامیہ یونیورسٹی کے ظفر کھچی،شاہدہ حفیظ،ڈی ایس پی لیگل ارشد چیمہ،میاں فضل فرید لالیکا،میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں