ملتان: منسٹر لائیو سٹاک پنجاب سردار محمد شہاب الدین سیھڑ کا ملتان کا دورہ. خصوصی رپورٹ

ملتان: منسٹر لائیو سٹاک پنجاب سردار محمد شہاب الدین سیھڑ کا ملتان کا دورہ (نمائندہ پورا سچ نیوز ملک مزمل سراج کی رپوٹ کے مطابق)

منسٹر لائیو سٹاک پنجاب سردار محمد شہاب الدین سیھڑ نے ملتان میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس ملتان اور زیرِ تعمیر لائیو سٹاک کمپلیکس ملتان کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی نے ملتان ڈویژن میں محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی اور مویشی پال حضرات کو دی جانے والی سہولیات بارے منسٹر لائیو سٹاک پنجاب کو تفصیلی بریفننگ دی۔

پھر منسٹر لائیو سٹاک پنجاب سردار محمد شہاب الدین صاحب نے زیرِ تعمیر لائیو سٹاک کمپلیکس کا دورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر منسٹر لائیو سٹاک پنجاب سردار محمد شہاب الدین سیھڑ نے کچھ مویشی پال حضرات سے ملاقات کی اور کہا کہ
لائیو سٹاک کے مفید کاروبار کو اختیار کرنے سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

آج کل کے دور میں لائیو سٹاک سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور ملکی معیشت میں لائیو سٹاک کی اہمیت کو اس بات سے سمجھا جا سکتا ہے کہ جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کا شئیر 11% ہے۔ اعلی پیداواری نسل کے جانور پال کر لائیو سٹاک کے مفید کاروبار کو اختیار کر سکتے ہیں. اپنے گھر اور گاؤں کو چھوڑ کر شہروں میں روزگار تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے گاؤں میں رہ کر لائیو سٹاک کے کاروبار کو ذریعہ معاش بنایا جاۓ۔ خواتین بھی مرغبانی اور بھیڑ بکریاں پال کر آمدن حاصل کر سکتی ہیں۔ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جانوروں اور پولٹری کا کاروبار کرنے والوں کو مفت تیکنیکی معاونت اور ویکسین کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں