بھاول نگر مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سرگرم ضلعی عہدیدار میڈم حنیفہ نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر اپنی ساتھی خواتین سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا دو وقت کی روٹی کے لئے غریب عوام پریشان ہیں پروقار تقریب سے خطاب

بھاول نگر کے علاقہ نئی آبادی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب خواتین ونگ کی نائب صدر میڈم صدف سردار نے خصوصی شرکت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والی خواتین نے میڈم صدف سردار کو مالائیں پہنا کر استقبال کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم صدف سردار نے کہا کہ میڈم حنیفہ ورکر خاتون ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر انکو مبارکباد پیش کرتی ہوں میڈم صدف سردار نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز کو بلند کیا ہے اسی لئے پاکستان کا ہر ورکر عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز رہے آئے روز پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتی ہیں خواتین نے عمران خان زندہ باد اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں