بھاول نگر کے علاقہ نئی آبادی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب خواتین ونگ کی نائب صدر میڈم صدف سردار نے خصوصی شرکت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والی خواتین نے میڈم صدف سردار کو مالائیں پہنا کر استقبال کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم صدف سردار نے کہا کہ میڈم حنیفہ ورکر خاتون ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر انکو مبارکباد پیش کرتی ہوں میڈم صدف سردار نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز کو بلند کیا ہے اسی لئے پاکستان کا ہر ورکر عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز رہے آئے روز پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتی ہیں خواتین نے عمران خان زندہ باد اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے









