لاہور این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی منتخب شائستہ پرویز ملک نے بجٹ اجلاس کے دوران باقاعدہ رکن قومی اسمبلی کی حثیت سے حلف اٹھا لیا

لاہور (بیوروچیف) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی منتخب شائستہ پرویز ملک نے بجٹ اجلاس کے دوران باقاعدہ رکن قومی اسمبلی کی حثیت سے حلف اٹھا لیا ، انہوں نے اللّه کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوان کے دونوں اطراف بیٹھے ممبران اسمبلی عہددران ، سیاسی و سماجی بہن بھائی معزز شخصیات ، کارکنان و دیگر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے پرویز ملک کی وفات کے بعد ہم سے تعزیت ، ہمدردی اور خلوص کا اظہار کیا ، MNA شائستہ پرویز ملک نےکہا کہ پرویز ملک 35 سال سیاست میں رہے ، 5 مرتبہ MNA اور وفاقی وزیر کے علاوہ 13 سال پارٹی منصب پر کام کیا ، وہ پارٹی قیادت ، بالخصوص میاں نواز شریف کے مخلص اور درینہ ساتھی تھے ، شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ الیکشن کمیشن ، ضمنی الیکشن کی تمام بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کرے ، ووٹوں کی تعداد کے مطابق ، جس طرح سوداگروں نے جگہ جگہ دوکانیں کھول کر بولی لگائی ، ان کا محاسبہ کرتے ہوئے سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں کوئی بھی ووٹ اور ووٹرز کے تقدس کو پامال نہ کر سکے ، انہوں نے این۔اے 133 کی غیور عوام کے قیمتی ووٹ ، سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ھے کہ آئندہ پرویز ملک کے خلاء کو پورا کرنے کی کوشش جاری رکھنے اور ملک و قوم کی خدمت کا بھرپور عملی وعدہ کیا ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں