لاہور (بیوروچیف) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی منتخب شائستہ پرویز ملک نے بجٹ اجلاس کے دوران باقاعدہ رکن قومی اسمبلی کی حثیت سے حلف اٹھا لیا ، انہوں نے اللّه کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوان کے دونوں اطراف بیٹھے ممبران اسمبلی عہددران ، سیاسی و سماجی بہن بھائی معزز شخصیات ، کارکنان و دیگر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے پرویز ملک کی وفات کے بعد ہم سے تعزیت ، ہمدردی اور خلوص کا اظہار کیا ، MNA شائستہ پرویز ملک نےکہا کہ پرویز ملک 35 سال سیاست میں رہے ، 5 مرتبہ MNA اور وفاقی وزیر کے علاوہ 13 سال پارٹی منصب پر کام کیا ، وہ پارٹی قیادت ، بالخصوص میاں نواز شریف کے مخلص اور درینہ ساتھی تھے ، شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ الیکشن کمیشن ، ضمنی الیکشن کی تمام بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کرے ، ووٹوں کی تعداد کے مطابق ، جس طرح سوداگروں نے جگہ جگہ دوکانیں کھول کر بولی لگائی ، ان کا محاسبہ کرتے ہوئے سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں کوئی بھی ووٹ اور ووٹرز کے تقدس کو پامال نہ کر سکے ، انہوں نے این۔اے 133 کی غیور عوام کے قیمتی ووٹ ، سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ھے کہ آئندہ پرویز ملک کے خلاء کو پورا کرنے کی کوشش جاری رکھنے اور ملک و قوم کی خدمت کا بھرپور عملی وعدہ کیا ہے۔









