بہاولنگر ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر

بہاولنگر(محمد ریاض)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر،تھانہ مدرسہ تھانہ تخت محل اور تھانہ ڈونگہ بونگہ کی انفارمل انسپکشن۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک اپنے ایک روزہ دورہ پر بہاولنگر پہنچے۔آر پی او بہاولپور نے تھانہ مدرسہ،تھانہ تخت محل اور تھانہ ڈونگہ بونگہ کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کے ریکارڈ، حوالات،تھانہ کی صفائی اور تھانہ کی بلڈنگ کوچیک کیا۔انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی گئی فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیامینول اور آن لائن ریکارڈکو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی، تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی۔گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔تھانہ کے عملہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کواپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔آر پی او بہاولپور نے بہاولنگر پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اسی عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں