بہاولنگر(محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں خطرناک عمارتوں کا سروے جلد مکمل کیا جائے.یہ بات انہوں نے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں کی.اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر،مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں کہا گیا کہ سرکاری محکمہ جات کی بلڈنگز کا سروے محکمہ ایم اینڈ آر مکمل کرے جبکہ میونسپل کمیٹی،ٹاؤن کمیٹی،اور تحصیل کونَسلز کے چیف افسران پرائیویٹ بلڈنگز کا سروے جلد مکمل کریں اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے









