ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا،جس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایمرجنسی آفیسر محمد علی رضا بیگ نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر29311فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے1332ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں304روڈٹریفک حادثات، 822میڈیکل ایمرجنسی،09آگ لگنے کے واقعات،32کرائم کیس اور165متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر3670لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 2797افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور873مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 03 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم6.61منٹ رہااورپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں97مریضوں کو شفٹ کیا۔اسکے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 275 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ11 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کیا ہے اور کورونا وائرس سے جاں بحق 17 افراد کی تدفین کی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں