بھائی بہن کے رشتے جسے ھندو کمیونٹی میں راکھی کہا جاتا ہے جسے رکشا بندھن بھی کہتے ہیں اس دن کی مناسبت سے اک تقریب حیدرآباد کے قدیمی مندر جو کے رانی باغ کے سامنے سرکٹ ہاؤس میں واقع درگا شیو مندر میں رکھی گئی جس میں حیدرآباد کے اے ایس پی دلاور رانا نے شرکت کی اور مندر پوجاری سے راکھی بھی بندھوائی اس موقع پر حیدرآباد ھندو کونسل کے چیئرمین اور آل پاکستان ھندو پنچائیت کے ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری مکھی مہیش چند بھی موجود تھے اور اے ایس پی دلاور رانا کو ھندو مزاہب کے مطابق مکھی بھگت کرم چند نے چنری کا تحفہ بھی پیش کیا










