بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،4منشیات فروش اور7اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار،قبضہ سے شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4منشیات فروش عمران مجاہد،محمد ساجد،محمد افضل اور سلطان سکندر کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے شراب ولہن262 لیٹرمعہ ایک عدد چالو بھٹی برآمد۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف مختلف کاروائیوں میں7ملزمان محمد امیر،مدثر حسین،نذیر،محمد سلیم،محمد تنویر،اسد اور محمد وزیر عرف وزو گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے6عدد پسٹل اور ایک رپیٹر برآمد۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدارکا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے.ضلع بہاولنگر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں









