میں امید کرتا ہوں کہ علماء کرام اور عمائدین شہر اسی طرح باہمی محبت اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے- شوکت علی لالیکا

میں امید کرتا ہوں کہ علماء کرام اور عمائدین شہر اسی طرح باہمی محبت اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے- شوکت علی لالیکا
بہاولنگر(محمد ریاض)صوبائی
وزیر زکوٰۃوعشرہ شوکت علی لالیکا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندگان موجود تھے۔اجلاس میں عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر بہاولنگر میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور پرزور مذمت کی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی فضا کوبرقرار رکھنے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عمائدین علاقہ سمیت انجمن تاجران کے نمائندگان کا کردار بہت نمایاں ہے۔انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ علماء کرام اور عمائدین شہر اسی طرح باہمی محبت اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں